بھٹکل:29/ نومبر (ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ ایم بی اےکے طلبا نے جولائی 2017کے 4سمسٹر کے امتحانات میں 100فی صد نتائج حاصل کرتے ہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ اس طرح انجمن پھر ایک بار اپنا روایتی اعزاز برقرار رکھاہے۔
کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شعبہ ایم بی اے کے 10طلبا میں سے 4امتیازی اور 6فسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عزیزہ فاطمہ فرح ایس ایم نے 828نمبرات حاصل کرتے ہوئے کالج سطح پر اول مقام کی حق دار بنی ہیں تو شری رکھشاایچ ایس 801مارکس کے ساتھ دوسرے مقام پرہیں۔ خاص بات یہ رہی کہ تمام طلبا نے بہترین نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے انجمن کے تعلیمی معیار کو پھر ایک بار ثابت کیا ہے۔ اس موقع پر صدر انجمن عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ،عہدیداران و ممبران ، پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی ، صدر شعبہ پروفیسر زاہد اور دیگر اسٹاف نے تمام طلبا کو مبارکبادی پیش کی ہے ۔ ادارہ ساحل آن لائن بھی طلبا کو مبارکبادی پیش کرتےہوئے روشن مستقبل کا متمنی ہے۔